مظفرگڑھ: کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئے
کچے کے ڈاکوؤں کی بھینسوں کی بڑی واردات: پولیس ناکہ بندی اور آپریشن میں مصروف
جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکو تھانہ کندائی کی حدود سے مقامی زمیندار کے مویشیوں کے باڑے پر پہنچے۔ ، جہاں انہوں نے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھا اور کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی طرف سے کچے کے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ااف پولیس (ڈی ایس پی) علی پور چوہدری فیاض الحق بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ سرکل علی پور اور ضلع راجن پور پولیس کی بھاری نفری دریا کے پار ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔ ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ایسی وارداتیں ناقابل قبول ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
epaper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
جنوبی پنجاب
پولیس حکام
ڈی پی او
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
ڈی ایس پی
180 بھینسیں
مقامی زمیندار
وارداتیں ناقابل قبول
تبصرے
Please keep the discussion respectful.