ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا
ایف بی آئی نے ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد میں شامل کیا
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کو اپنی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ ، ان پر الزام ہے کہ وہ 2007 میں ریٹائرڈ ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ اے باب لیونسن کے اغوا میں ملوث تھے۔ ، باب لیونسن ایران کے جزیرہ کِش سے لاپتا ہوگئے تھے۔منگل کی شام ایف بی آئی کے واشنگٹن فیلڈ آفس نے ایسے پوسٹرز جاری کیے۔ جن میں ایران کے 3 اعلیٰ انٹیلی جنس افسران کی شناخت کی گئی، جن پر باب لیونسن کی گمشدگی اور تہران کی اس میں مبینہ شمولیت کو چھپانے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ رضا امیری مقدم، جنہیں احمد امیرینیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ماضی میں ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس و سلامتی (ایم او آئی ایس) کے آپریشنز یونٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ، اور اس دوران انہوں نے یورپ بھر میں کام کرنے والے ایجنٹوں کی نگرانی کی، وہ اب اسلام آباد میں ایران کے اعلیٰ سفارتی نمائندے کے طور پر تعینات ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
ایرانی سفیر
وفاقی تحقیقاتی ادارے
ایف بی آئی
انتہائی مطلوب افراد
مبینہ شمولیت
ایم او آئی ایس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.