سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں، عظمیٰ بخاری
مریم نواز سیلاب متاثرین کے ساتھ، سہولیات کا براہِ راست جائزہ
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے۔ اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ جہاں بھی کسی انتظامی کوتاہی کی نشاندہی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ فوری طور پر متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 3 ہفتوں سے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس اور دیگر ادارے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں۔ جب کہ پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی جذبہ حب الوطنی کے تحت خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
India
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
عظمیٰ بخاری
پاک فوج
ضلعی انتظامیہ
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
سیلاب متاثرین
صوبائی وزیر عظمی بخاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.