پاکستان میں شدید سیلاب کے باوجود باسمتی چاول کی فصل میں استحکام برقرار
پاکستان میں باسمتی چاول کی فصل میں استحکام، سیلاب کے باوجود فصل محفوظ
دریائے سندھ کے ڈیلٹا میں شدید سیلاب کے باعث پاکستان کی باسمتی کی فصل کو تباہ کن نقصان پہنچنے کی پیشگوئی پر مبنی ابتدائی رپورٹس زیادہ مبالغہ آمیز ثابت ہوئی ہیں۔ اگرچہ عالمی میڈیا نے اگست کے آخر میں قیاس آرائی کی تھی کہ باسمتی چاول کی فصل کا نقصان 60 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ ، مگر حالیہ سرکاری تخمینوں کے مطابق اثرات اس سے کہیں کم ہیں۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) نے ان ابتدائی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے عالمی خریداروں کو یقین دلایا ہے کہ ملک کی باسمتی برآمدی صلاحیت برقرار ہے۔ پنجاب کے محکمہ زراعت کے مطابق، صوبہ پاکستان کی باسمتی پیداوار کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے۔ ، جہاں تقریباً ڈھائی لاکھ سے 2 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر دھان کے کھیت سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ، یہ رقبہ صوبے کے کل دھان کے کاشت شدہ علاقے کا صرف 10.1 فیصد بنتا ہے، ۔ جو خریف 2025 میں 27 لاکھ ہیکٹر پر محیط ہے۔یہ تخمینہ خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او) اور سپارکو کے سیٹلائٹ ڈیٹا سے بھی مطابقت رکھتا ہے،۔ جن کے مطابق بھی صرف 10 فیصد سے کم دھان کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
breaking news
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
عالمی میڈیا
دریائے سندھ
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (
شدید سیلاب
باسمتی چاول
پنجاب کے محکمہ زراعت
باسمتی چاول کی فصل کا نقصان
عالمی خریداروں
باسمتی برآمدی صلاحیت برقرار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.