پنجاب پولیس کا آپریشن، طیفی بٹ مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار
لاہور: امیربالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک
پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا۔ خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لانے کے بعد لاہور منتقل کیا جارہا تھا کہ رحیم یار خان کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔ طیفی بٹ کو پاکستان منتقلی سے قبل دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، دبئی کی عدالت کے قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا تھا۔ ، جس پر طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا تھا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
سی سی ڈی
مرکزی ملزم طیفی بٹ
امیربالاج قتل کیس
پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ
ساتھیوں نے حملہ کردیا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.