پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔ اب پاکستان اوردنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا۔ ، ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی۔ نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی۔ ، نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی۔ جدید مانیٹرنگ سسٹم سے اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا۔ ، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری اسٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.