آبنائے ہرمز کشیدگی کے دوران روسی تیل کی فروخت کی عارضی اجازت
امریکا نے روسی تیل کی فروخت کی عارضی اجازت دے دی
امریکا نے تیل کی عالمی منڈی پر دباؤ کم کرنے کےلئے روسی تیل کی فروخت کی عارضی اجازت دے دی۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے سمندر میں موجود روسی تیل کی فروخت کی اجازت دے دی، یہ چھوٹ صرف 30دن کےلئے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی سے عالمی توانائی منڈی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ایران کی جانب سے 22 کلومیٹر طویل اسٹریٹجک بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش نے دنیا بھر کی تیل سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا ۔ یہ وہ راستہ ہے جہاں سے دنیا کو 21 فیصد خام تیل اور تقریباً 30 فیصد ایل این جی فراہم کی جاتی ہے۔ روزانہ 30 سے 40 آئل ٹینکر اسی روٹ سے گزرتے ہیں، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک کی برآمدات کا بڑا انحصار بھی اسی گزرگاہ پر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
بیٹھک نیوز
Multan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
مشرق وسطیٰ
خبرایجنسی
روسی تیل
تیل کی عالمی منڈی پر دباؤ کم
تیل کی فروخت
عالمی توانائی منڈی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.