غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز
ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، خصوصاً لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق درآمدی آئل کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔
اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جانے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں صورتحال خاصی تشویشناک ہے، جہاں شارٹ فال 1 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ چکا ہے۔
صارفین کو خصوصاً رات سے صبح 7 بجے تک شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کئی علاقوں میں معمول کے 2 گھنٹے کے بجائے 6، 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہےأ
، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ صورتحال آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔