آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے اثرات پاکستان تک پہنچنا شروع ‘ ایل این جی کے 22 کارگوز متاثر
آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے اثرات پاکستان تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،
جس کے باعث مئی تک آنے والے ایل این جی کے 22 کارگوز متاثر ہو گئے ہیں۔
اس صورتحال نے ملک میں ایل این جی سپلائی کو غیر یقینی بنا دیا ہے اور گیس بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ کے باعث ملک میں گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
درآمدی ایل این جی کی بندش سے گیس سیکٹر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سوئی گیس کمپنیوں کا مجموعی ریونیو ہدف 852 ارب روپے سے زائد مقرر کیا گیا ہے،
جس میں سوئی ناردرن کے لیے 515 ارب روپے اور سوئی سدرن کے لیے 347 ارب روپے کا ہدف شامل ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔