سعودی عرب کا پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم آئندہ ہفتے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا یہ تعاون پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
ان کے مطابق اس مالی معاونت سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور بیرونی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بروقت ادا کر دیا ہے، جو حکومت کے بیرونی ادائیگیوں کو وقت پر پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔
وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔