راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے کام کرنے والے نیٹ ورک کا ایک مبینہ کارندہ گرفتار
راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے کام کرنے والے نیٹ ورک کا ایک مبینہ کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔
آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر، کیپٹن (ر) لیاقت ملک کے مطابق ملزم حساس مقامات کی نگرانی کرتا تھا اور ویڈیوز بنا کر اپنے ہینڈلر کو ارسال کرتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص عرفان سوشل میڈیا کے ذریعے اس نیٹ ورک سے منسلک ہوا۔آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم معصوم بچوں کو مالی لالچ دے کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔دورانِ تفتیش ملزم عرفان نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر آن لائن ملازمت کے جھانسے میں آ کر اس سرگرمی میں شامل ہوا۔
ہینڈلر کی جانب سے اسے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں، فوجی تنصیبات اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر لوکیشن کے ساتھ فراہم کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، جس کے بدلے اسے رقم دی جاتی تھی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔