پیٹرول کوٹہ مختص کرنے کے لیے ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ میں اہم پیشرفت
حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ملک بھر کے 12 ہزار پیٹرول پمپس کے لیے 24 ہزار موبائل ڈیوائسز کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ موبائل ڈیوائسز اوگرا کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ فیول پارکنگ ایپ کو بھی اوگرا کے ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔اس نئے نظام کے تحت درآمد و برآمد ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔
، جس سے غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک، ترسیل اور خرید و فروخت کی مؤثر نگرانی بھی ممکن ہو سکے گی۔پیٹرول پمپس کے عملے کو فیول مینجمنٹ سسٹم اور متعلقہ ایپ کے استعمال کی تربیت دی جا رہی ہے۔
جس میں وزارت آئی ٹی، این آئی ٹی بی اور اوگرا کے ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکار بھی تربیتی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔