حکومت کاروباری طبقے پر بوجھ بڑھا رہی، ٹیکس ریفنڈ مسائل: ٹیکس ماہرین

حکومت کا ٹیکس ہدف، کاروباری طبقے پر بوجھ: ماہرین کا ردعمل

ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے حکومت کاروباری طبقے پر بوجھ بڑھا رہی: ٹیکس ماہرین
حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کا تقریباً 13 ہزا ارب کا ہدف حاصل کرنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کی جانب سے اپنائے گئے طریقوں میں ٹیکس ریفنڈ روکنا بھی شامل ہے۔
کیونکہ بازار سے اطلاعات ہیں کہ ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے کیلئے اداروں کو 10 سے 15 فیصد تک اسپیڈ منی ادا کرنا پڑرہی ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ بازار میں پیسہ نہیں ہے ۔
کیونکہ کاروباری طبقے کا خیال ہے کہ مہنگائی میں کمی کے باوجود ملک میں سود کی شرح اب بھی بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایڈوانس انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں کاروباری طبقے کی جانب سے ایف بی آر کو جو ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
اب وہ رقوم ریفنڈ کی صورت میں کاروباری طبقے کو واپس نہیں مل رہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں