جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس منظوری دے دی

جسٹس یحیٰی آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا
وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت کی منظوری سے جسٹس یحیٰی آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت قانون وانصاف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی 26 اکتوبر 2024 سے3 سال کیلئے ہوگی۔
اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔
صدر کی توثیق کے بعد جسٹس یحیی آفیریدی نئے چیف جسٹس بن گئے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا تھا ۔
نئے چیف جسٹس کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال اور عمر کی حد 65 برس ہوگی ۔
پچیس اکتوبر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا عہدے پر آخری روز ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں