امریکی فوج کو ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی، دفاعی بجٹ میں اضافے کی تیاری

امریکی فوج کو ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کا سامنا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کو ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کا سامنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ہتھیاروں کے لا محدود ذخائر کا دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر دفاعی کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں، ملاقات میں اسلحہ سازی کی رفتار تیز کرنے پر بات کی جاسکتی ہے۔
، نائب وزیر دفاع 50 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی تیاری کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریتھیون کمپنی ٹوماہاک میزائلوں کی پیداوار ایک ہزار سالانہ تک بڑھانا چاہتی ہے۔
، دفاعی کمپنیوں پر دباؤ ہے کہ وہ شیئرہولڈرز کو منافع دینے کے بجائے پیداوار بڑھانے پر توجہ دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں