گیس قیمتوں میں اضافہ: سوئی گیس کمپنیوں کی نئی تجویز

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے نئے مالی سال سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت میں 5306 روپے اضافے کی درخواست کی ہے،۔
جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 29 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کی درخواستوں میں آئندہ مالی سال کے اخراجات کے ساتھ ساتھ سابقہ شارٹ فال کی مد میں مجموعی طور پر 1650 ارب روپے کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔
اوگرا ان درخواستوں کا جائزہ لے کر آئندہ مرحلے میں فیصلہ کرے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔