متحدہ عرب اماراتمیں بارشوں کی وجہ سے جمعرات اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

بارش سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر دبئی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی دیگر ریاستوں میں جمعرات اور جمعہ کو اسکول اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اماراتی حکومت کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فاصلاتی تعلیم کا انعقاد کریں، تعلیمی اداروں کے ارد گرد کی سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے۔
حکومت نے کہا ہے کہ امارات میں تمام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
بارش کے پانی کی نکاسی کا کام دبئی اور دیگر ریاستوں میں جاری ہے۔