پی ایس ایل9: پشاور زلمی کا بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے ساتھ یوٹیوب پر نیا گانا ریلیز

پی ایس ایل9: پشاور زلمی کا بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے ساتھ یوٹیوب پر نیا گانا ریلیز
پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنا نیا گانا جاری کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز بابر اعظم اور ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں ایک ساتھ نظر آئے۔ اس گانے کو مشہور گلوکار رحیم شاہ نے پشتو زبان میں گایا ہے۔ پشاور زلمی کا نیا گانا عبداللہ صدیقی، ظہور اور اسفندیار اسد نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت مشہور شخصیات پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا گائیں گی۔ پشاور زلمی کے علاوہ کسی اور فرنچائز نے ابھی تک پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا جاری نہیں کیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.