امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی پر سلامتی کونسل کی ووٹنگ کو روکنے کی دھمکی

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی پر سلامتی کونسل کی ووٹنگ کو روکنے کی دھمکی
جنیوا: امریکہ نے 20 فروری کو غزہ میں فوری جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ووٹ کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں الجزائر کی درخواست پر 20 فروری کو ووٹنگ کا امکان ہے۔ جس کے لیے الجزائر نے ایک ہفتہ قبل ایک مسودہ تجویز پیش کیا تھا۔ الجزائر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ووٹنگ منگل کو کرائی جائے تاہم اب امریکا نے اس قرارداد پر ووٹنگ کے عمل کو ویٹو کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا متن حساس مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ تو ساتھ نہیں دے سکتا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرنے کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹ درکار ہوں گے اور یہ بھی کہ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین یا روس میں سے کوئی بھی قرارداد کو ویٹو نہیں کرے گا۔ اس سے پہلے بھی امریکہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد کو ویٹو کر چکا ہے اور ایسا اسرائیل سے دوستی نبھانے کے لیے کرتا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.