اپنوں پہ کرم ،غرباء پہ ستم،کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف دہرامعیارسامنے آگیا

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی دوہری پالیسی: کمزوروں پر سختی، طاقتوروں کو چھوٹ

ملتان(وقائع نگار) ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف دہرا معیار کھل کر سامنے آگیا لینڈ سپرٹینڈنٹ عارف مغل کو گھر اور دکانات کے سامنے تجاوزات قائم کرنے کی کھلی چھٹی دے ڈالی جبکہ کینٹ بازار میں روزی روٹی کرنے والے ریڑھی مالکان اور کمزور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے نمبر بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عارف مغل بنیادی طور پر ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی کلرک ہے آج کل کنٹونمنٹ بورڈ کے سکول میں ہوسٹنگ کروا رکھی ہے کنٹونمنٹ بورڈ نے موصوف کو گزشتہ دنوں لینڈ سپرٹینڈنٹ کا چارج بھی دے رکھا تھا انھوں نے کہا عارف مغل اندر خانہ مبینہ طور پر کنٹونمنٹ بورڈ میں پراپرٹی کے بزنس بھی سنبھالتا ہے کیونکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلی افسران تک پہنچ کی وجہ سے موصوف کو ہر قسم کے مطلوبہ ریکارڈ تک بآسانی رسائی حاصل ہے۔
انھوں نے کہا ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جب کبھی بھی انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے تو کینٹ بازار کے چھوٹے اور کمزور دکاندار اور ریڑھی مالکان کو کہنہ مشق بنایا جاتا ہے طاقتور کمرشل پلازوں کے مالکان اور دکانداروں کو مبینہ طور پر مک مکا کرکے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے انھوں نے کنٹونمنٹ بورڈ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی کس حد تک تک تک غیر جانبدار ہوتا ہے۔
اس کی ایک مثال ایک کلرک عارف مغل کی کی جانب سے بنائی گئی دکانات اور گھر سے ملتی ہیں موصوف نے گاڑی کے لئے سڑک تک ریمپ بنا کر حادثات کا راستہ کھول رکھا ہے جبکہ دکانات کے تھڑوں کے ذریعے بھی سرکاری اراضی تجاوز کر رکھی ہے اس سلسلے میں جب کلرک عارف مغل موقف کے لیے ٹیکسٹ کے ساتھ تصاویر شئیر کیں گئیں تو انھوں نے جواب نہیں دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں