خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار، سرمایہ کار محتاط
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کیونکہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے باعث سرمایہ کاروں نے تیل کی طلب میں اضافے کی توقعات کم کر دیں۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 44 سینٹ (0.7 فیصد) کم ہو کر فی بیرل 65.42 ڈالر پر پہنچ گئی۔
، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت 40 سینٹ (0.6 فیصد) کی کمی سے 61.65 ڈالر فی بیرل رہی۔
دونوں بینچ مارک قیمتیں پیر کے روز بھی ایک ڈالر سے زائد کم ہو گئی تھیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹیں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کو بغور دیکھ رہی ہیں ۔
کیونکہ ان دو بڑی معیشتوں کے درمیان بگڑتے تعلقات عالمی کساد بازاری کا سبب بن سکتے ہیں۔
چین میں تیل کی طلب میں بحالی کے واضح اشارے نہ ہونے اور مستقبل کے حوالے سے بے یقینی کے باعث تیل کی قیمتوں پر دباؤ جاری رہے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں