جنگ بندی کے بعد بھارت میں کرتارپور راہداری کھولنے کی اپیلیں بڑھ گئیں
بھارت میں کرتارپور راہداری کو کھولنے کا مطالبہ زورت پکڑ گیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پانے کے تناظر میں بھارت میں کرتارپور راہداری کو دوبارہ کھولنے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔
، تاکہ سکھ عقیدت مند پاکستان میں واقع بابا گرو نانک کے مقبرے کی زیارت کر سکیں۔
ان مطالبات مین اضافہ اس وقت سامنے آیا، ۔
جب بھارت نے افغانستان سے آنے والے خراب ہونے والے سامان سے لدے ٹرکوں کو واہگہ کے راستے پاکستان سے بھارت میں داخلے کی اجازت دی۔
پہلگام حملے کے بعد بھارت نے واہگہ-اٹاری بارڈر کراسنگ کو بند کر دیا تھا۔
، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اسی طرح کا فیصلہ کیا تھا۔
شری اکال تخت صاحب کے قائم مقام جتھے دار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج بھی یہ مطالبہ کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔
اور دونوں ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کی کہ فضا پر امن ہورہی ہے، لہٰذا کرتارپور راہداری کو دوبارہ کھولا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں