حج اخراجات: وفاقی وزیر نے اضافی وصولیوں کی کوشش ناکام بنا دی

وفاقی وزیرِ حج نے حاجیوں سے اضافی اخراجات وصول کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے ایئرلائنز کی جانب سے عازمینِ حج سے اضافی اخراجات وصول کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج اخراجات، بشمول ایئر ٹکٹ، عازمین کی درخواست کے ساتھ ہی جمع کرا دیے جاتے ہیں۔
، لہٰذا حاجیوں سے ایئر ٹکٹ کے لیے کسی قسم کی اضافی رقم وصول نہیں کی جا سکتی۔
وفاقی وزیر نے حج آپریشن کے سلسلے میں ایئرلائنز کو فوری طور پر ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وہ عازمین بھی ٹکٹ کے منتظر ہیں جن کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن عازمین کی ویکسینیشن مکمل ہو، انہیں ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر ایئرلائن ٹکٹ فراہم کیے جائیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ایئرلائنز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔
، اور توقع ہے کہ ایئرلائنز آج سے عازمینِ حج کو ٹکٹ جاری کرنا شروع کر دیں گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔