اسلام آباد ٹاکس کی تاحال کوئی تاریخ مقرر نہیں، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
پاکستان نے کھلے دل کے ساتھ چیلنج قبول کرتے ہوئے متحارب ممالک کے درمیان مذاکرات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کا قیام ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی تعمیری اور مثبت کاوشوں کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن اور انصاف کے اصولوں کا حامی رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد ٹاکس کی تاحال کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی، اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
طاہر حسین اندرابی نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے حالیہ بیرونی دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔