امریکا نیٹو انخلا خدشہ: یورپ متبادل دفاعی منصوبے پر تیزی سے عمل پیرا

امریکا کے نیٹو سے ممکنہ انخلا کا خدشہ، یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور

امریکا کے نیٹو سے ممکنہ انخلا کے خدشات کے باعث یورپی ممالک متبادل دفاعی حکمتِ عملی کو تیزی سے آگے بڑھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق “یورپی نیٹو” کے تصور کے تحت یورپی ممالک کو کمانڈ اور کنٹرول کے نظام میں زیادہ فعال اور مرکزی کردار دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اس منصوبے کا مقصد نیٹو کا متبادل بنانا نہیں بلکہ کسی ممکنہ امریکی انخلا کی صورت میں دفاعی تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ جرمنی کی دفاعی پالیسی میں تاریخی تبدیلی نے اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیانات، ممکنہ علیحدگی کے اشارے اور گرین لینڈ سے متعلق متنازع بیانات نے یورپی خدشات میں مزید اضافہ کیا۔
مزید برآں، ایران سے متعلق پالیسی پر امریکا اور یورپ کے درمیان اختلافات نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو متاثر کیا ہے۔
یورپی ممالک اب فضائی دفاع، لاجسٹکس، انٹیلیجنس اور فوجی قیادت جیسے اہم شعبوں میں خود انحصاری بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔