شاہ رخ، عامر اور سلمان خان برسوں بعد ایک ساتھ ڈانس

ممبئی: بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں وہ کچھ ایسا نکلا جس کا شرکاء سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

بالی ووڈ پر تین خانوں یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر کا راج ہے لیکن ان تینوں کے درمیان دراڑ کی خبریں آتی رہتی ہیں اور طویل عرصے سے ان تینوں نے ایک ساتھ کوئی فلم ریلیز نہیں کی اور نہ ہی کسی شو میں ایک ساتھ پرفارم کیا ہے۔

تاہم بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے ایسا کر دکھایا۔ اس خاندانی شادی میں شوبز کی مشہور شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے۔

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات شوبز ستاروں کی چمک دمک کے ساتھ جاری ہیں۔ ایک تقریب میں تینوں خانز کے مداحوں کو وہ نظارہ دیکھنے کو ملا جس کا وہ برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔

شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اسٹیج پر ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈال کر رقص کرتے نظر آئے۔ بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز نے ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر فلم RRR کے عالمی ایوارڈ یافتہ گانے ناچو ناچو پر بھی ڈانس کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں خان ناچو نچو کے مشکل ترین ‘اسٹیپس’ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تینوں ناکام ہو جاتے ہیں۔

فلم آر آر آر کے اس گانے کی کوریوگرافی بہترین تھی اور مشہور اداکار رام چرن اور این ٹی آر جونیئر کا پرفارمنس دیکھنے کے قابل تھا جس کی وجہ سے اس گانے نے بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

تاہم بالی ووڈ کے سپر اسٹارز عامر، سلمان، شاہ رخ جنوبی ہندوستانی اسٹارز رام چرن اور این ٹی آر جونیئر کی طرح ڈانس کرنے میں ناکام رہے اور اپنی ناکامی کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں