پی ایس ایل 9; شاداب نے بیوی کو ایوارڈ، ماں کو میڈل دیا۔

“شاداب کی قیادت میں اسلام آباد نے پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔”
“پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے والی ٹیم کے کپتان شاداب خان اور ان کی اہلیہ اور والدہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔”
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس اہم میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ عماد وسیم کو دیا گیا جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ شاداب خان کو دیا گیا۔ اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی جیتنے والی یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی میڈلز دیئے گئے۔پریزنٹیشن کے بعد شاداب خان نے اپنی والدہ کو گلے لگایا اور انہیں اپنا میڈل پہنایا اور اپنی اہلیہ کو ایوارڈ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں