پیکا ترمیمی قانون پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

“اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی قانون پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی”

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی قانون پر عملدرآمد روکنے کی استدعا منظور نہیں کی۔
پیکا کیخلاف درخواستوں پر معاونت کیلئےاٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے اگر کوئی مسئلہ ہو بتائیں ہم یہاں بیٹھے ہیں ۔
کوئی شکایت ہو تو متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
پی ایف یو جے کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا پیکا قانون اتنی جلد بازی میں بنایا گیا کہ شقوں کے نمبر بھی درست نہیں لکھے ۔
اس قدر غلطیاں ہیں کہ درخواست دہندہ کی دو تعریفیں کر دی گئیں اور دونوں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں