تاریخی جیت: جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا
جنوبی افریقا پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا، فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ۔
پروٹیز نے 282 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ایڈن مرکرم نے شاندار سنچری اسکور کی۔
لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاسٹ جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 66 اور بیو ویبسٹر نے رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 5، مارکو ہینسن نے 3، مہاراج اور مرکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈیوڈ بیڈنگھم 45 اور ٹیمبا باووما 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
پیٹ کمنز نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مچل اسٹارک نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ لی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں