ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے مدعو کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔
، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
، انہوں نے دوران ملاقات امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ سے آگاہ کیا اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی۔
، فیلڈ مارشل نے اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیکسگتھ سے بھی ملاقات کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں