ایران میں تیل کی تنصیبات پر بمباری، آلودہ ذرات پاکستان تک پہنچ سکتے ہیں،محکمہ موسمیات
ایران میں تیل کی تنصیبات پر خوفناک بمباری کے بعد آسمان سے سیاہ پانی کی بارش کے بعد پڑوسی ممالک میں اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتےہیں۔
، ان ہواؤں کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا۔
تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
حکام کے مطابق مغربی ہواؤںمغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ رواں ہفتے ملک میں داخل ہونے کی توقع کا سلسلہ آنے والے دنوں میں ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
اس میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ البتہ کالی بارش کا کوئی امکان نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں