مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈر منتخب، مجلس خبرگان کا اہم فیصلہ

امریکا اسرائیل کو واضح پیغام، مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ منتخب

ایران کے سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے نئے رہنما کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کی جس میں مجتبیٰ خامنہ ای کو اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی، مجتبی خامنہ ای ایران کے تیسرے رہبر کو طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے اعلیٰ ترین سیاسی اور مذہبی منصب کے نئے رہنما ہوں گے اور ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیز پر ان کا اثر نمایاں ہوگا، سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر کے منصب پر مجتبیٰ خامنہ ای کی تعیناتی کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔
ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے اور ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں